بھارت

حسینہ واجد کی حوالگی پر بھارت کی شرطیں مجرم کی سرپرستی کے مترادف ہیں

نئی دہلی: بھارت نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کرنے کے لئے دو شرائط رکھ دی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی بی سی بنگلہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ بھارتی حکام کا اصرار ہے کہ حسینہ کو لینے بنگلہ دیشی فوج کا طیارہ آئے یا فوج انہیں سرحد پر خود وصول کرے۔ بھارت چاہتا ہے کہ بنگلہ دیش سزائے موت کے خلاف اپیل اور مقدمہ دوبارہ چلانے کی یقین دہانی کرائے۔ رپورٹ کے مطابق انسانیت کے خلاف جرائم میں سزا پانے والی حسینہ کو سال بھر سے پناہ دینے والا بھارت اب بنگلہ دیش کو حکم سنا رہا ہے۔شیخ حسینہ کے دور میں بھارت نے ٹرانزٹ تجارت اور اسٹریٹجک رسائی کی صورت میں بھرپور فائدے سمیٹے اور آج وہ انہی مفادات کی حفاظت کر رہا ہے۔ جولائی تحریک کے شہدا ء کے ورثا انصاف کی راہ دیکھ رہے ہیں اور بھارت منصفانہ ٹرائل کا راگ الاپ رہا ہے۔
مبصرین کاکہنا ہے کہ بھارت بنگلہ دیشی قوم کے زخموں کو سیاسی سودے بازی کا ذریعہ بنا رہا ہے اور طلبہ کی قربانیوں پر اپنی شرطیں تھوپ رہا ہے۔ حوالگی کی باضابطہ درخواست کو ایک سال تک نظرانداز کرنا بنگلہ دیش کی خودمختاری کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ جولائی کے متاثرین انصاف مانگ رہے ہیں، کسی سابق اتحادی کو بچانے کے لیے کی گئی سفارتی ڈیل نہیں۔شیخ حسینہ کی قسمت کا فیصلہ بنگلہ دیش کی عدالتیں کریں گی، بھارت کی شرائط نہیں۔ بھارت کی سرپرستی شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش کی عدالتوں کے کٹہرے سے نہیں بچا سکتی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button