بھارت

لال قلعہ دھماکے سے متعلق مقدمات کی منتقلی سے منصفانہ ٹرائل اور دہلی کے کنٹرول پر سوالات اٹھنے لگے

بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ جموں و کشمیر اور ہریانہ سے مقدمات دہلی منتقل کرنے کی ہداےت

نئی دہلی :بھارتی سپریم کورٹ نے 2025 کے لال قلعہ دھماکے سے متعلق دومقدمات مقبوضہجموں و کشمیر اور ہریانہ سے نئی دہلی منتقل کرنے کی بھارتی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) کی درخواست منظور کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان مقدمات کا تعلق گزشتہ سال لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے پیچھے مبینہ طور پر سرگرم نام نہاد ’ڈاکٹر ماڈیول‘ سے ہے۔واضح رہے کہ 10 نومبر 2025 کو لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 3 کے قریب ایک ہنڈائی کار کے اندر بم دھماکہ ہوا تھا۔ گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت الفلاح یونیورسٹی کے ڈاکٹر عمر نبی کے طور پر ہوئی تھی۔
این آئی اے نے الزام عائد کیا تھا کہ ڈاکٹروں سمیت پیشہ ور افراد کا ایک ’وائٹ کالر‘ نیٹ ورک اس حملے میں ملوث تھا۔اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے چار ڈاکٹروں سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جبکہ ہریانہ میں بھی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں۔
این آئی اے نے بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر اور ہریانہ میں درج مقدمات دہلی منتقل کرنے کی درخواست کی تھی تاکہ ان کی مشترکہ سماعت کی جا سکے اور ایف آئی آرز کو یکجا کیا جا سکے۔ جسٹس پرشانت کمار مشرا اور جسٹس شری چندر شیکھر پر مشتمل بینچ نے درخواست منظور کرتے ہوئے تین ایف آئی آرز کو یکجا کرنے کا حکم دیا۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ مقدمات کی منتقلی کو محض ایک ضابطے کی کارروائی قرار نہیں دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں درج مقدمات کو منظم انداز میں مقامی عدالتوں سے دور دہلی کیوں منتقل کیا جارہا ہے جہاں انہیں مقامی عدالتوں، خاندانوں اور گواہوں سے دور رکھ کر این آئی اے کے تحت یکجا کیا جاتا ہے تاکہ ایک ’بڑی سازش‘ کا بیانیہ تشکیل دیا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق ایک ایسا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جس کے تحت تعلیم یافتہ کشمیری پیشہ ور افراد، خصوصاً ڈاکٹروں کو کھلے عدالتی ٹرائل کے بغیر ’وائٹ کالر دہشت گرد ماڈیول‘ کا حصہ قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا مقدمات کی منتقلی کا مقصد منصفانہ ٹرائل کے بجائے ملزمان کو سزا دلوانا ہے؟
ان کا کہنا ہے کہ مقدمات دہلی منتقل کرنے سے ملزمان مقامی قانونی معاونت تک رسائی سے محروم ہو جاتے ہیں، ان کے اہل خانہ کے لیے عدالتی کارروائی میں شرکت مشکل ہو جاتی ہے اور بھارتی ریاست کو لال قلعہ دھماکے سے متعلق بیانیے پر مکمل کنٹرول حاصل ہو جاتا ہے، جبکہ کشمیری ایک دور دراز عدالت میں اپنی آواز اٹھانے سے محروم رہتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button