بھارتی مسلمانوں کیلئے 2026 سب سے زیادہ خونریز سال ثابت ہوا: رپورٹ
اسلام آباد: امریکہ میں قائم انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ”ساﺅتھ ایشیا جسٹس کمپین“ کی ایک جائزہ رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہندوانتہا پسندوں کے نفرت انگیزجرائم کا پردہ فاش کر دیاگیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ساﺅتھ ایشیا جسٹس کمپین کی سہ ماہی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت میں مذہبی بنیادوں پر تشدد کے باعث گزشتہ تین ماہ میں 16 مسلمانوں کو قتل کیا گیا۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ اگست سے اکتوبر تک بھارتی مسلمانوں کیخلاف جعلی پولیس مقابلے کے 118 واقعات ہوئے جن میں سے 105 بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست اترپردیش میں پیش آئے۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ بھارت میں 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹرلسٹوں سے 6 کروڑ 16 لاکھ مسلمانوں کے نام خارج کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاستوں میں مسلمانوں سے زبردستی ہندوتوا نعرے لگوانے اور تذلیل کرنے کے درجنوں واقعات پیش آئے۔ تنظیم کے گزشتہ 4 سال کے ریکارڈ کے مطابق 2026 بھارتی مسلمانوں کیلئے سب سے زیادہ خونریز سال ثابت ہواہے۔








