اللہ میرے لیے کافی ہے:کولگام میں شہید لطیف بٹ کا بھارتی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکار
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع کولگام کے علاقے زنگل پورہ میں ایک مسجد کے اندر محصور کشمیری آزادی پسند کارکن لطیف بٹ نے بھارتی قابض فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی پیشکش مسترد کر دی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لطیف بٹ آج محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے آٹھویں روز زنگل پورہ کی ایک مسجد میں محصور ہو گئے تھے۔ بھارتی فوج نے ویڈیو کال کے ذریعے ان سے رابطہ کیا اور انہیں ہتھیار ڈالنے کے لیے کہا، تاہم انہوں نے جواب میں کہا کہ اللہ میرے لیے کافی ہے۔ بعد ازاں بھارتی فورسز نے انہیں شہید کر دیا۔
لطیف بٹ کی مزاحمت بھارتی فورسزکے ظلم وجبر، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی بے چینی کی عکاسی کرتی ہے۔ شہادت یقینی دکھائی دینے کے باوجود ان کا ہتھیار ڈالنے سے انکار مزاحمت کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق جب تک بھارت کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کا احترام نہیں کرتا اور ان کی جائز شکایات کا ازالہ نہیں کرتا، اس کی جابرانہ پالیسیاں لطیف بٹ جیسے مزید افراد کو جنم دیتی رہیں گی۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل فوجی کارروائیوں،ظلم و جبر یا تشدد کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد کودبایانہیں جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ عام کشمیریوں کو درپیش مشکلات کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے اور ہر رپورٹ شدہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات، ذمہ داروں کا احتساب اور انسانی وقار کا احترام یقینی بنایا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پائیدار امن کے لیے سیاسی بصیرت، بامعنی مذاکرات، کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اور امنگوں کا احترام اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ وعدوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا پ±رامن حل ضروری ہے۔
ماہرین نے کہا کہ مذاکرات اور تنازعہ کے پ±رامن حل کے ہر موقع سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔ فوجی تشدد پائیدار امن قائم نہیں کر سکتا۔ ایک مستحکم مستقبل کے لیے مذاکرات، انصاف، انسانی وقار اور تنازعہ کشمیر کا پ±رامن حل ناگزیر ہیں۔







