بھارت :دہلی میں بی جے پی وزیر کے دفتر کے قریب مسلمان نوجوان کوگولی مار کر قتل کردیاگیا
دہلی 18 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے سونیا وہار میں دہلی کے وزیر قانون کپل مشرا کے دفترکے قریب موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے 26 سالہ مسلمان نوجوان سمیر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میںکہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے سونیا وہار کے علاقے زیرو پ±شتا، ک±ڑا کھٹہ کے قریب سمیر پر تقریباً 15 سے 20 گولیاں چلائیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ شام تقریباًساڑھے 5 بجے پیش آیا، جبکہ اس کی اطلاع شام 6 بج کر 25 منٹ کے قریب کھجوری خاص پولیس اسٹیشن کو دی گئی۔
دیال پور،مصطفیٰ آباد کا رہائشی سمیر اپنے دوست رضوان کی جانب سے چلائی جانے والی اسکوٹی پر پچھلی نشست پر سوار تھا کہ اسی دوران حملہ آور پیچھے سے آئے اور اس پر فائرنگ شروع کر دی۔ سمیر کو گولیاں لگنے سے متعدد زخم آئے۔ رضوان اسے فوری طور پر سول لائنز کے ٹراما سینٹر لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
پولیس نے بتایا کہ کھجوری خاص پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت ہو چکی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ کرائم اور فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیموں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جبکہ حملہ آوروں کے فرار کا راستہ معلوم کرنے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔







