منی پور : کوکی(عیسائی) برادری کے تین مکان نذرِ آتش
امپھال:شورش زدہ ریاست منی پور کے ضلع کانگ پوکپی میں تشدد اور آتش زنی کے نئے واقعات پیش آئے ہیں، جہاں کائلین جنگ گاو¿ں میں کوکی(عیسائی) برادری کے تین مکان نذرِ آتش کر دیا گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہے کہ بدھ 7 اکتوبر کو کائلین جنگ میں تین مکانات کو آگ لگائی گئی۔ جب مسلح افراد نے تین مکانات کو آگ لگائی تو پیرا ملٹری سی آر پی ایف کے اہلکار وہاں موجود تھے لیکن انہوں نے حملہ آوروں کو روکنے کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی۔
اس واقعے نے کوکی (عیسائی) برادری کی حفاظت کے حوالے سے خدشات میں مزید اضافہ کر دیا ہے جن کے گھر اور دیہات منی پور میں جاری طویل تنازعے سے متاثر ہوئے ہیں۔
کائلین جنگ سیناپتی ضلعی ہیڈکوارٹر سے تقریباً 10 کلومیٹر مغرب میں ٹافو گاو¿ں کے اوپر پہاڑیوں پر واقع ہے۔ 26ستمبر کو بھی نامعلوم مسلح افراد نے گاو¿ں کے سربراہ کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں دو شہری موقع پر ہی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں میں سے ایک بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
مسلسل حملوں نے رہائشیوں کو سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیشِ نظر علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے ۔
یاد رہے کہ منی پور میں مئی 2023سے میتھی(ہندو) اور کوکی(عیسائی) برادریوں کے درمیان سخت کشیدگی چلی آرہی ہے ۔پیر املٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورسز اہلکاروں کی موجودگی میں کوکی برداری کے افرا د پر مسلح گروہوں کے حملے، ان کے گھروں کا نذر آتش کیا جاتا اور دیگر وحشیانہ کارروائیاںاس بات کا غماز ہیں کہ اس پورے عمل کو بی جے پی حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔






