مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری اپنی منصفانہ جدوجہد کوہرقیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے،حریت کانفرنس

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں مطابق حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے ایک منصفانہ جدوجہد کر رہے ہیں جسے وہ ہرقیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں کی تحریکِ آزادی کو عالمی سطح پر ایک جائز جدوجہد کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی کشمیریوں کے حق خود اردیت کے حوالے سے کئی قراردادیں پاس کر رکھی ہیں۔بیان میںکہا گیا کہ بین الاقوامی قانون کشمیری عوام کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کریں۔
ترجمان نے کہاکہ کشمیریوںکی جاری تحریکِ آزادی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد ہونے تک جاری رہے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت حق خود ارادیت کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوںکوبے انتہامظالم کا نشانہ بنا رہا ہے اور وہ حق پرمبنی انکی تحریک کو ایک منظم پروپیگنڈے کے ذریعے دہشت گردی کا رنگ دینے کی کوشش کررہا ہے، لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔
حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کو یاد رکھنا چاہیے کہ آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو ہرگز دہشت گردی سے نہیں جوڑا جا سکتا۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی تحریکِ آزادی کی بھرپور حمایت کرے اور جموں و کشمیر میں استصوابِ رائکرانے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button