مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کا علامہ محمد اقبالؒ کو خراج عقیدت

سری نگر”بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ کو ان کے یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ علامہ اقبال ؒ نے ظالم ڈوگرہ حکومت کے خلاف جدوجہد میں کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کی اور اپنی شاعری کے ذریعے بھی انکا حوصلہ بڑھایا۔
انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ؒ نے ہی 1930میں اپنے خطہ آلہ آباد کے دوران برصغیر میں مسلمانوں کے لیے ایک علحدہ وطن کا تصور پیش کیااور اس بنا پرانہیں مصور پاکستان بھی کہا جاتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ دو قومی نظریے کے تحت جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی ریاست کو مملکت خدادا پاکستان کا لازمی حصہ بننا تھا لیکن بھارت نے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت اسکے ایک بڑے حصے پر غیر قانونی طور پر قبضہ جما لیا ۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگ غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی اور پاکستان میں شمولیت کے لیے گزشتہ 77برس سے عظیم قربانیاں دے رہے ہیںاور وہ بھارتی جبر کے باوجود اپنی منصفانہ تحریک کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔
دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں غلام محمد خان سوپوری، زمرودہ حبیب، فریدہ بہن جی، یاسمین راجہ، سید بشیر اندرابی، محمد عاقب، خواجہ فردوس، فیاض احمد جعفری، ایڈووکیٹ ارشد اقبال، مولانا مصیب ندوی، جموں کشمیر تحریک حریت، جموں کشمیر مسلم لیگ اور دیگر نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ علامہ اقبالؒ نے ڈوگرہ حکومت کے خلاف جدوجہد میں کشمیری عوام کا بھرپور ساتھ دیا تھا اور اپنی شاعری کے ذریعے ان کا حوصلہ بڑھایا تھا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، محمود احمد ساغر، محمد فاروق رحمانی، سید فیض نقشبندی، شمیمہ شال اور دیگر نے بھی علامہ محمد اقبال ؒ کو ان کے یوم پیدائش پرشاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button