World

امریکی جیوری نے 10 بھارتیوں پر ویزا فراڈ اور ڈکیتی کی فرد جرم عائد کردی

واشنگٹن : ایک امریکی عدالت نے سہولت اسٹورز میںمسلح ڈکیتی اورویزا فراڈ میں سہولت فراہم کرنے پر10 بھارتی شہریوں پرفرد جرم عائد کردی ہے جس کے مقصد سے اسٹور کلرکوں کو جرائم کے متاثرین ظاہر کرکے امیگریشن درخواستوں میں مدد فراہم کرنا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مدعا علیہان پر اس سے قبل مارچ 2026 میں فوجداری شکایت کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی تھی اور انہیں شرائط پر رہا کیا گیا تھا۔ بوسٹن میں ایک وفاقی گرینڈ جیوری نے اب ملزمان پر ویزا فراڈ کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا ہے۔ ملزمان میں شامل رمیش بھائی پٹیل اور رونق کمار پٹیل کوحراست میں لیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ کسی بھی سزا کی تکمیل پر تمام ملزمان کو ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کیس اس سازش کے منصوبہ ساز رام بھائی پٹیل اور فرار ہونے والے ڈرائیور بلوندر سنگھ کے خلاف تحقیقات سے سامنے آیا ہے جن پر دسمبر 2023 میں الزام عائد کیا گیا تھا اور بعد میں مئی 2025 میں سزا سنائی گئی تھی۔تفتیش کاروں نے انکشاف کیا کہ اس گروپ نے میساچوسٹس اور دیگر مقامات پر متعدد سہولت سٹوروں، شراب کی دکانوں اور فاسٹ فوڈ ریستورانوں پر مسلح ڈکیتی کی جن کا مقصد اسٹور کلرکوں کو غلط طریقے سے پرتشدد جرائم کے متاثرین ظاہر کرنا تھا تاکہ وہ یو ۔نان امیگرنٹ اسٹیٹس (یو ویزا) کے لیے درخواست دے سکیں جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کرنے والے حقیقی متاثرین کے لیے مخصوص ہے۔ ان ڈکیتیوں کے دوران ڈاکو کا روپ دھارنے والا فرد مبینہ طور پر کلرکوں یا مالکان کو آتشیں اسلحہ سے ڈراتا، نقدی چوری کرتا اور فرار ہو جاتاتھا جبکہ یہ واقعات نگرانی کے کیمروں میں ریکارڈ ہو جاتے تھے۔ اس کے بعد کلرک یا مالکان کئی منٹ تک انتظار کرتے تاکہ جرم کی اطلاع دینے کے لیے پولیس کو کال کرنے سے پہلے ڈاکوفرار نہ ہو سکے۔حکام نے انکشاف کیا کہ شرکاءنے مبینہ طور پر رام بھائی پٹیل کو اسکیم میں شامل کرنے کے لیے ادائیگی کی جبکہ اسٹور مالکان کو ان کے احاطے کے استعمال کی اجازت دینے پر معاوضہ دیا گیا۔ ملزمان پر یا تو جعلی ڈکیتیوں میں سہولت کاری یا متاثرین کے طور پر فہرست میں شامل ہونے کے لیے رقم ادا کرنے کا الزام ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ملزمان مجرم ثابت ہو جاتے ہیں، تو ان کو پانچ سال تک قید، تین سال کی نگرانی میں رہائی، 250,000ڈالر تک کے جرمانے اور ممکنہ ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button