World
بھارت سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے: ڈاکٹر مصدق ملک
indus
دوشنبے: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈاکٹرمصدق ملک نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشبنے میں بین الاقوامی واٹرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی جانب سے مسلسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، جو دوطرفہ اور علاقائی استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا کاربن کیاخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ملکوں میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ برسوں میں متعدد بارشدید ترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، دنیا بھرمیں تین ارب آبادی کو پینے کا صاف پانی میسرنہیں۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مل کراقدامات کرنا ہوں گے۔






