مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:پونچھ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے نوجوان زخمی

جموں 08 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک نوجوان لڑکا زخمی ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ 16سالہ محمد یاسر ضلع کے علاقے نورکوٹ میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے زخمی ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بائیں پاو¿ں میں چوٹ آئی ہے اور اسے پونچھ کے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثناءجموں خطے کے ضلع رامبن میں آج ایک بس کے سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم سات مسافر زخمی ہو گئے۔ حادثہ ضلع کے علاقے تھنگروٹ میں پیش آیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button