بھارت
کیرالہ میں آر ایس ایس اوربی جے پی کے دہشت گردوں نے سی پی آئی-ایم کارکن کو قتل کر دیا
کنور22 فروری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کیرالہ میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے دہشت گردوں نے سی پی آئی ایم کے ایک کارکن کو تشدد کا نشانہ بناکرقتل کردیا۔
سی پی آئی-ایم کے54سالہ رکن ہری داسن پر ہندوتوا دہشت گردوں نے ان کے گھر کے سامنے اس وقت حملہ کیا جب وہ ریاست کے ضلع کنور میں نیو مہے کے قریب پنول میں کام کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ پنول علاقے میں ایک ہفتے قبل سی پی آئی-ایم اوربی جے پی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔سی پی آئی-ایم نے کہا کہ پارٹی کارکن کو آر ایس ایس اوربی جے پی کے لوگوں نے مار ڈالا۔پارٹی نے مزید کہا کہ ہری داسن پرآر ایس ایس کے کارکنوں نے وحشیانہ حملہ کیا اور اس کی ایک ٹانگ کاٹ دی گئی تاکہ اس کی موت کو یقینی بنایا جا سکے۔سی پی آئی-ایم نے تھلاسری میونسپلٹی اور نیو مہے پنچایت میں قتل کے خلاف احتجاج کیا۔