مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: سکول وین حادثے کاشکار، ڈرائیور جانبحق

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں ایک سکول وین کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں ڈرائیور جانبحق جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سکول وین کو آج صبح سری نگر کے لال چوک میں گھنٹہ گھر کے قریب حادثہ پیش آیا ۔ حادثے میں طلباءمحفوظ رہے ۔ 47سالہ ڈرائیور جاوید احمد شدید زخمی ہوا ۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ حادثے میں دو افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔





