بھارت

کشمیری طالب علم مدھیہ پردیش میں گرفتار

nationalherald_2021-01_af1b2812-1967-4912-9414-8ceaead407e5_handcuffنئی دلی 15فروری (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں زیر تعلیم کشمیری طالب علم کوبھارتی پولیس نے پلوامہ حملے کوتین سال مکمل ہونے کے موقع پر واٹس ایپ پر قابل اعتراض اسٹیٹس پوسٹ کرنے کے مضحکہ خیز الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش کے سوامی وویکانند گورنمنٹ کالجNeemuch میں بی کام سال اول کے طالب علم طفیل مقبول نے لیتھ پورہ حملے کے حوالے سے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر "قابل اعتراض”ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ جس کے بعد کشمیری طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیاگیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔کشمیری طالب علم کے خلاف شکایت بی جے پی کے مقامی نوجوان لیڈر کی جانب سے درج کرائی گئی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button