بھارت
بہار:کنہیا کمار سمیت کانگریس کے کم از کم 20رہنما گرفتار

پٹنہ:بھارتی ریاست بہار میں پولیس نے کانگریس رہنما کنہیا کمار سمیت پارٹی کے کم از کم20 کو پولیس نے دارلحکومت پٹنہ میں اس وقت حراست میں لیا جب و وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کنہیا کمار ریاست میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خلاف ایک ریلی کی قیادت کر رہے تھے۔ پولیس نے مارچ کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ تک پہنچنے سے روکنے کے لیے راجہ پور پل کے مقام پر روک دیا۔
سینٹرل پٹنہ کے ڈی ایس پی کرشنا مرای نے کہا ہم نے کنہیا کمار سمیت تقریباً 20 افراد کو حراست میں لیا ہے اور انہیں قانونی کارروائی کے لیے کوتوالی تھانے منتقل کیا ۔پولیس نے ریلی کے شرکا ءکومنشتر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اورپانی کی بوچھاڑ کی ۔ اس دوران کنہیا کماراور دیگر رہنماﺅں کو حراست میں لیا گیا۔







