شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں علیحدگی پسند تنظیمیں زور پکڑ گئیں

اسلام آباد: شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں علیحدگی پسند تنظیمیں زور پکڑرہی ہیں، جہاں اقلیتیں وزیراعظم نریندر مودی کی ایما پر ہندوتوا کی ریاستی درندگی سے بیزار دکھائی دیتی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نریندر مودی کے جابرانہ نظام اور ہندوتوا شرپسند عناصر کے جاری ظلم و بربریت کے خلاف کوکی زو کمیونٹی نے الگ انتظامی ڈھانچے کے مطالبے کو اپنے مسائل کا واحد حل قرار دیا ہے۔بھارتی جریدہ اکھرول ٹائمز کے مطابق مظلوم کوکی قبائل نے بھارتی جبر وتشدد کیخلاف منی پور میں الگ انتظامی ڈھانچہ کو مسائل کا واحد حل قرار دیاہے۔طویل عرصے سے شورش زدہ ریاست منی پور میں کوکی زو کمیونٹی نے جبری نقل مکانی اور جانی ومالی نقصانات برداشت کیے،حریت پسند تحریک کوکی نیشنل آرگنائزیشن اور یونائیٹڈ پیپلز فرنٹ نے بھی علیحدگی کی حمایت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے ظلم واستبداد کے بعد بی جے پی کی حمایت یافتہ ہندو میتی کمیونٹی کے ساتھ انضمام ممکن نہیں۔بی بی سی کے مطابق منی پور میں مئی2023سے اب تک نسلی فسادات کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک جبکہ بڑی تعداد بے گھر ہو چکے ہیں ۔ مسلسل ظلم و تشدد نے ریاست میں سیاسی اور سماجی عدم استحکام کو مزید بڑھا دیا ہے۔بھارت میں ہندوتواراج کیخلاف حریت پسند تحریکیں اس حد تک مضبوط ہو چکی ہیں کہ انہیں اب دبانا ناممکن ہو گیا ہے۔





