مقبوضہ جموں و کشمیر
راجوری ہلاکتوں کی ذمہ دار بھارتی فوج ہے، محبوبہ مفتی
سرینگر04 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ راجوری میں حالیہ ہلاکتوں کی ذمہ دار بھارتی فوج ہے۔
محبوبہ مفتی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ راجوری کے رہائشیوں نے بھی یہ بات کہی ہے کہ بے قصور لوگوں کی قتل کی ذمہ دار بھارتی فوج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب کشمیر میں بے گناہ لوگ مارے جاتے ہیں تو اسکا فائدہ بی جے پی کو ہوتا ہے کیونکہ وہ اقلیتوں کے خلاف بیانیہ چلا تی ہے اور کشمیریوں کو بدنام کرتی ہے۔