مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: بھارتی انتظامیہ نے مزید 2کشمیریوں کی املاک ضبط کر لیں

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے ضلع سری نگر میں مزید دو شہریوں کی غیر منقولہ جائیددادیں ضبط کر لی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے لیفٹیننٹ گورنر کے حکم پر سرینگر کی فردوس کالونی بمنہ میں مدثر احمد پیر نامی شہری کا دو منزلہ رہائشی مکان اور چار مرلہ اراضی ضبط کر لی۔ ضبط کی گئی جائیداد کی مالیت تقریبا 1.5 کروڑ روپے ہے۔
پولیس نے ایک اور کارروائی میں سرینگر ہی کے علاقے مہاراج گنج میں شفیق احمد خواجہ نامی شخص کا گھر ضبط کیا جس کی مالیت تقریبا 50 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے ۔شفیق احمد کا تعلق ضلع کپواڑہ کے علاقے کرناہ سے ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button