مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے ہندواڑہ ۔کپواڑہ ہائی وے پر ٹریفک معطل کردی
سرینگر:غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ہندواڑہ۔کپواڑہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا جس کے بعد ہائی وے پر ٹریفک معطل ہو گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں کو ضلع کے علاقے گانہ پورہ میں ایک کارروائی کے دوران ایک مشکوک چیز ملنے کے بعد ٹریفک کی آمدورفت معطل کردی گئی۔بھارتی فوجی اہلکاروں نے مشکوک شے برآمد ہونے پر ایک الرٹ جاری کیا جس کے بعد بھارتی فوج اورپیراملٹری اہلکاروں کی مزید ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ اطلاعات کے مطابق سڑک پر گاڑیوںکی آمد ورفت روکنے کے بعد ہائی وے پرٹریفک معطل ہوگئی۔