مقبوضہ جموں و کشمیر

ہم مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھتے ہیں: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد 27 فروری (کے ایم ایس) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں لیکن اسے ہرگز ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمران خان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی تیسری سالگرہ کے موقع پرجب مسلح افواج نے کنٹرول لائن (ایل او سی) پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا تھا،اپنے ایک پیغام میں کہاکہ وہ ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھتے ہیں ۔تاہم انہوں نے کہا کہ اسے کبھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے۔جیسا کہ ہم نے 27 فروری 2019 کو بھارت کو دکھادیا جب اس نے ہم پر حملہ کیا۔ ہماری مسلح افواج قوم کی حمایت سے فوجی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گی اور ہر سطح پر غالب آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button