مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت سے کورونا کا جلد خاتمہ ممکن نہیں، عالمی ادارہ صحت

ملک کورونا وائرس اینڈیمک اسٹیج میں داخل ہو رہا ہے، چیف سائنٹسٹ

نئی دلی25 اگست (کے ایم ایس)
بھارت میں کورونا وبا سے متاثرہ افرادہ کی تعداد میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور عالمی ادارہ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے لوگوںکو مہلک وبا سے چھٹکارا پانے کیلئے انتظارکرنا ہوگاکیونکہ ملک میں کورونا وائرس اینڈیمک اسٹیج میں داخل ہو رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے ایک انٹرویو میں بھارت میں لوگوں کو کورونا سے چھٹکارا پانے کے لیے طویل انتظار کرنا ہوگااورملک میں کورونا وائرس اینڈیمک اسٹیج میں داخل ہو رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اینڈیمک اسٹیج اس سطح کو کہتے ہیں جب کوئی آبادی وائرس کے ساتھ رہنا سیکھتی ہے۔بھارت میں وائرس کے پھیلائو کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں آبادی کے تنوع اور قوت مدافعت کی حالت کے سبب یہ ہو رہا ہے اور بڑی حد تک ممکن وائرس کے پھیلائو میں کمی اور اضافے کی موجودہ شرح اسی طرح جاری رہ سکتی ہے۔سوامی ناتھن نے کہا کہ2022کے آخر تک بھارت اس حالت میں ہو گا کہ 70فیصد تک لوگوں کی ویکسی نیشن کے ہدف کے حصول کے بعد ملک میں حالات واپس معمول پر آجائیں۔
واضح رہے کہ بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں 37ہزار 593کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیںجبکہ اس دوران 648افراد کورونا کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز 25ہزار 467کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ بھارت میں ایک دن میں تقریبا 12 ہزار سے زائد نئے کورونا مریض رجسٹرڈ ہورہے ہیں جوکہ ایک تشویشناک بات ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button