مقبوضہ جموں و کشمیر

وادی کشمیر میں تازہ برف باری سے سردی میں اضافہ

سرینگر07نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پہاڑی علاقوں میں تازہ برفتاری کی وجہ سے وادی کشمیر میں زیادہ تر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اورہفتے کے روز گلمرگ اور پہلگام کے صحت افزاءمقامات پر درجہ حرارت نکتہ انجماد سے نیچے گرگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ رات کے 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔عہدیدر نے بتایا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاو¿ن قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ رات بھی درجہ حرارت یہی تھا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے معروف تفریحی مقام پہلگام میں درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا جبکہ گزشتہ رات یہ 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔انہوں نے کہاکہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ قصبے میںکم سے کم درجہ حرارت 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ گزشتہ رات 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا تھا۔عہدیدار نے بتایا کہ شمالی کشمیر میں دنیا کے معروف سکیئنگ مقام گلمرگ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری ریکارڈ کیا گیاجبکہ گزشتہ رات درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ لہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گزشتہ رات درجہ حرارت منفی 7.6 ڈگری سینٹی گریڈتھا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ فی الحال کسی بڑی برف باری کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button