مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان زخمی

سرینگر04مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو گولی مار کر زخمی کردیا ۔ بعدازاں نوجوان کو گرفتار کرلیاگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان ضلع کے علاقے لنگیٹ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ فوجیوں نے زخمی نوجوان کو گرفتار کر لیا ۔بعدازاں سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کاررروائی جاری تھی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button