مقبوضہ جموں و کشمیر
سوپور:بھارتی پولیس نے دو نوجوان گرفتار کر لیے
سرینگر24 اگست (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سوپور قصبے میں دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو قصبے کے علاقے نوپورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔
دریں اثنا، گزشتہ ہفتے پہلگام میں بھارتی پیرا ملٹری انڈو تبتین بارڈر پولیس کو لے جانے والی بس حادثے کا ایک اور زخمی اہلکار چل بسا ہے جس سے حادثے میں مرنے والوں اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہو گئی ہے۔ پیرا ملٹری کی گاڑی کو سولہ اگست کو حادثہ پیش آیا تھا۔زخمی ہونے والے 32اہلکاروں میں سے ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔