آغا سید حسن کی پشاورمیں خود کش حملے کی شدید مذمت
سرینگر 05 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںسینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے پاکستان کے شہر پشاور کی ایک جامع مسجد میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق آغا سید حسن نے سرینگر میں ایک بیان میں اس انسانیت سوز سانحے میں شہید ہونے والے معروف عالم دین اور جامع مسجد کے امام ارشاد حسین خلیل اور دیگر درجنوں شہدا کو خراج عقید ت پیش کیا اور شہدا ءکے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
دریں اثناءاس انسانیت سوز سانحے کے خلاف لوگوں کی ایک بڑی تعدادنے بڈگام میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میںآغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے آغا سید مجتبیٰ نے پشاور خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت کسی سے پوشیدہ نہیں کہ خارجی عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے مسلکی انتہا پسندی کو پروان چڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔