مقبوضہ جموں و کشمیر
پلوامہ میں سرپنج کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا
سرینگر09مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع پلوامہ میں ایک سرپنج کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے سمیر احمد بٹ نامی سرپنج کو ضلع کے علاقے کھنموہ Khonmou میں گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔زخمی سرپیج کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔