مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں : ماتا ویشنو دیوی انسٹیوٹ میںاوپن میرٹ پر داخلوں کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کے مظاہرے

مظاہروں کا مقصد کامیاب ہونے والے مسلم طلباءکو نشانہ بنانا ہے

جموں : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہندو انتہا پسندوں نے ضلع ریاسی میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایکسی لینس (ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای) میں میرٹ پر ہونے والے داخلوں کے خلاف جموں خطے میں احتجاجی مظاہرہ کیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ”ایم بی بی ایس “کورس کی 50 نشستوں میں سے مسلم کمیونٹی کے 42 طلباء کے انتخاب کے بعد ہندو انتہا پسند آگ بگولہ ہو گئے ہیں اور سڑکوں پر آکر احتجاج شروع کر دیا ہے ۔ مظاہرین نے جموں-راجوری-پونچھ شاہراہ کو ایک گھنٹے سے زائد وقت کے لیے بلاک کر دیا۔ انہوں نے فرقہ وارانہ نعرے لگائے اورمیرٹ کی بنیاد پر داخلوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
ہندو انتہا پسندوں نے اسی طرح کے مظاہرے پونچھ، رامبن، ڈوڈہ، کشتواڑ، جموں، ادھم پور اور ریاسی اضلاع میں کیے اور” ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای “ میں میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کا نظام فوری طورپر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ ان مظاہروں کا مقصد ایک شفاف مسابقتی عمل کے ذریعے کامیاب ہونے والے مسلمان طلباءکو نشانہ بنانا ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button