مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : میڈیکل انٹرنز کی ہڑتال دوبارہ شروع

مظاہرین کا مشعل بردار مارچ کا اعلان

سرینگر:غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے تمام سرکاری میڈیکل کالجوں میں میڈیکل انٹرنز نے اپنے مطالبات کے حق میں دوبارہ ہڑتال شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آل انڈیا میڈیکل اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن اور ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس انٹرنز نے وظیفے میں اضافے کے مطالبے پر مشعل بردار مارچ کا بھی اعلان کیا ہے۔یہ فیصلہ انتظامیہ کی جانب سے اپنے تحریری وعدے پر عمل درآمد میں تاخیر کے بعد کیا گیا۔ انتظامیہ نے 8 ستمبر کو انٹرنز کو 30دن انتظار کرنے کی ہدایت کی تھی۔12اکتوبر کو ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے دوبارہ حکام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر او ایس ڈی پیرزادہ ظہور احمد نے مسئلہ حل کرنے کے لیے مزید ایک ہفتے کی مہلت مانگی تھی۔طلبہ کے مطابق19اکتوبر کو وفد نے دوبارہ ڈائریکٹر جنرل فنانس سے ملاقات کی لیکن مسئلہ حل نہ ہوسکا۔
ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر تصدق کے مطابق ملاقات کے دوران وفد کو توہین آمیز جملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد مومن خان نے کہاکہ ہم ہر افسر اور ہر ادارے کا احترام کرتے ہیں، لیکن میڈیکل انٹرنز کے ساتھ بدتمیزی اور توہین آمیز رویہ برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ انکا احتجاج مقبوضہ کشمیر میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس انٹرنز کے وظائف میں اضافے کے جائز مطالبے کے لیے ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button