مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: بھارتی پولیس نے مختلف اضلاع سے چار افراد گرفتار کر لیے

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے اسلام آباد، کولگام او ر کپواڑہ اضلاع سے چار کشمیری گرفتار کر لیے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے اسلام آباد کے علاقے جبلی پورہ میں فروٹ منڈی کے مقام پر گشت کے دوران عثمان احمد میر، اسی ضلع کے علاقے ہٹی گام کراسنگ پر تلاشی کے دوران بلال احمد لون ، ضلع کولگام کے علاقے کھڈونی میں ایک شخص جبکہ ضلع کپواڑہ میں پنچایت گھر کے قریب چیکنگ کے دوران ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ کولگام اور کپواڑہ میں گرفتار کیے جانے والوں کے نام تاحال سامنے نہیں آئے ۔
پولیس نے ان چاروں کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
کشمیریوں کو مختلف حیلے بہانوں سے حراست میں لیکر سلاخوں کے پیچھے ڈالنا بھارتی فورسز کا روز کا معمول ہے جسکا مقصد علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا کرنا اور لوگوں کو تحریک آزادی سے باز رہنے پر مجبور کرنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button