جموں

لیفٹیننٹ گورنر کو مزید اختیار ات دینے کے خلاف جموں میں یوتھ کانگریس کا احتجاج

download-5-7جموں:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں یوتھ کانگریس نے مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت کی طرف سے اسمبلی انتخابات سے قبل لیفٹیننٹ گورنر کو مزید اختیارات دینے کے خلاف جموں میں احتجاج کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوتھ کانگریس کے انچارج مان سنگھ راٹھور کی قیادت میں کارکنوں نے جموں کے مہاراجہ ہری سنگھ پارک میں جمع ہوکر بی جے پی کے خلاف نعرے لگائے اور احتجاجی مارچ کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔ پولیس نے بعد میں درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔مان سنگھ راٹھور نے اس موقع پر کہاکہ ہم یہ احتجاج جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آپ نے وزارت داخلہ کا حکمنامہ دیکھا ہوگا جس میں علاقے میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لیے سپریم کورٹ کی مقرر کردہ ڈیڈ لائن یعنی 30ستمبر سے پہلے لیفٹیننٹ گورنر کو مزید اختیارات دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ جموں و کشمیر کو دہلی میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں جہاں وزیر اعلی کے بجائے عملی طور پر لیفٹننٹ گورنر حکومت چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جموں وکشمیرکی ریاستی حیثیت بحال نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ لفٹننٹ کو مزید اختیارات دینے کے خلاف اور مکمل ریاست کی بحالی کے لئے احتجاج میں شامل ہوں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button