جموں
مودی حکومت میں مقبوضہ جموں وکشمیر کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، کانگریس
جموں12 مارچ (کے ایم ایس)انڈین نیشنل کانگریس کی رہنما رجنی پاٹل نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور حکومت میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
Rajni Patil نے جموں کے علاقے نانک نگر میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت اور مقبوضہ علاقے کی انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف کشمیریوں میں غصہ پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی دور میںمقبوضہ جموں وکشمیر نے ریاست کا درجہ کھو دیا ، لوگوں نے نوکریوں، اراضی کے حقوق کھو دیے اور علاقے پر گزشتہ ساڑھے تین برس سے بیوروکریٹس کی حکومت ہے۔