جموں

بھارتی پولیس نے ڈیلی ویجر ملازمین کے سول سیکریٹریٹ جموں کی طرف مارچ کوناکام بنادیا

kmsجموں 15مارچ (کے ایم ایس)
بھارتی پولیس نے صحت اور جل شکتی کے محکموں کے ڈیلی ویجر اور عارضی ملازمین کے احتجاجی مارچ کو اس وقت ناکام بنا دیا جب شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں جموں میں سول سیکرٹریٹ کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی۔
راوی ہنس اور دیگر یونین رہنمائوں کی قیادت میں بڑی تعداد میں دیہاڑی دار ملازمین نے شہر کے بی سی روڈ پر واقع چیف انجینئر کے دفتر میں جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے تھے جن پر ملازمین کی مستقلی اور تنخواہوں کے ادائیگی کے مطالبات درج تھے ۔مظاہرین کا کہناتھا کہ قابض انتظامیہ ان کا استحصال کر رہی ہے اور انہیں باقاعدگی سے تنخواہیں نہیں دی جا رہی جبکہ ان کے اہل خانہ کوفاقہ کشی کا سامنا ہے ۔جموں خطہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مظاہرین نے بی سی روڈ کمپلیکس میں احتجاجی مظاہرے کے بعد سول سیکرٹریٹ کی طرف مارچ شروع کیا۔ تاہم اندرا چوک پہنچے پروہاں موجود پولیس اہلکاروں نے انہیں روک دیا اور آگے جانے نہیں دیا۔ انہوں نے اس موقع پر قابض انتظامیہ اور بی جے پی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔
ادھرعارضی آنگن واڑی ورکروں نے تحصیل کمپلیکس منڈی میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور آنگن واڑی سنٹروں کو 10 سے 15 دن تک بند رکھنے کی دھمکی دی ۔ ورکروں کی بڑی تعداد نے تحصیلدار کے دفتر کے باہر جمع ہوکرقابض انتظامیہ کے امتیازی سلوک کے خلاف نعرے لگائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button