مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریوں کی جاری نسل کشی کے خلاف کل مقبوضہ جموں وکشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائیگی

سرینگر17مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیو ں کنی طرف سے بڑے پیمانے پر کشمیریوں کے قتل عام، جبری گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی دیگر پامالیوں کے خلاف کل جمعہ کو مکمل ہڑتال کی جائے گی ۔
ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے دی ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ علاقے میں 11بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی فوجی کشمیریوں کی منظم نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ جمعرات سے پورے مقبوضہ علاقے میں جاری تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائیوں کے دوران 11نوجوانوں کو شہید اور درجنوں عمارتوں کو تباہ کر دیاہے۔ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ وہ دن دور نہیں جب شہدا ء کی قربانیاں رنگ لائیں گی ۔حریت قیادت نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ جموں وکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سخت نوٹس لیں اور بھارت پر کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر کئے گئے اپنے وعدے پورے کرنے کیلئے دبائو بڑھائیں۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے رہنماں بشمول حکیم عبدالرشید، ہلال احمد وار، محمود احمد ساغر، شیخ عبدالمتین، شمیم شال اور دیگر نے ہڑتال کی کال کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی اپنی حق پر مبنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button