مقبوضہ جموں و کشمیر

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیرکی ریاستی حیثیت اور دفعہ370 کی بحالی کے لئے پرعزم ہے: فاروق عبداللہ

 

سرینگر 08 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت جموں و کشمیرکی ریاستی حیثیت اور دفعہ370 کی بحالی کی خاطر جدوجہد کے لئے پرعزم ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ہم لڑ رہے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے سے نہیں کترائے گی لیکن انتخابات کے اعلان سے پہلے بھارتی حکومت کو جموںوکشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنی چاہیے۔

 

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button