مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فوجیوں نے کپواڑ ہ میں ایک نوجوان شہید کر دیا
سرینگر20 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوان کوضلع کے علاقے ٹنگڈار Tangdharمیں ایک آپریشن کے دوران شہید کیا۔
آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔