مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: بھارتی پولیس نے150نوجوانوں کی گرفتاری کا اعتراف کر لیا

سرینگر19 مارچ (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے رواں برس اب تک 150 کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری کا اعتراف کرلیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر کے انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے بڈگام میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس سال اب تک علاقے میں 150 نوجوانوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔پولیس نے گرفتار نوجوانوں پر عسکری تنظیموں کے ساتھ وابستہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔
یا د رہے کہ بھارتی پولیس سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کو تحریک آزادی سے وابستگی کے الزام میں گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال چکی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button