مقبوضہ جموں و کشمیر

کپواڑہ میں آگ لگنے سے چار رہائشی مکانات جل کر خاکستر

سرینگر21مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیر کو ضلع کپواڑہ میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں چار رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔
ضلع کے علاقے گنائی محلہ میں آگ لگنے سے چار مکانات جل کر خاکستر ہوگئے جن میں سے ایک تین منزلہ اور باقی دو منزلہ تھے۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ آگ بجھانے کے دوران محکمہ فائر بریگیڈ کا ایک ملازم گلزار احمد بھی زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ ایک پولیس افسرنے صحافیوں کو بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button