مقبوضہ جموں و کشمیر
کشمیریوں سے کل محمد مقبول بٹ کے یوم شہادت کے موقع پر مکمل ہڑتال کی اپیل

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے کشمیریوں سے کل ممتاز آزادی پسند رہنما ء محمد مقبول بٹ کے یوم شہادت پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کل( بدھ کو) مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیری کل محمد مقبول بٹ کا 42واں یوم شہادت منائیں گے ۔ بھارت نے محمد مقبول بٹ کو 11 فروری 1984 کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دیکر ان کی میت کو جیل کے احاطے میں ہی دفن کردیاتھا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے مقبول بٹ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہداکی قربانیاں تحریک آزادی کشمیر کا بیش قیمت اثاثہ ہیں ۔ ان قربانیوں کو رائیگاںنہیں جانے دیا ئاے گا اور شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جار ی رکھا جائیگا۔







