مقبوضہ جموں و کشمیر

مہاراشٹر: کالج پرنسپل نے حجاب کیوجہ سے پریشان کیے جانے پر استعفیٰ دیدیا

ممبئی27 مارچ (کے ایم ایس) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پالگھر ویرار میں قائم دیوا لا کالج کی پرنسل بتول حامد نے حجاب کیوجہ سے پریشان کیے جانے پر استعفیٰ دیدیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بتول حامد نے اپنے استعفیٰ میں کہا کہ کئی روز سے اپنے اطراف جاری ماحول کے سبب پرنسپل کے طور کام کرنا میرے لیے ممکن نہیں ہے ۔2019سے دیوا کالج کے لاءڈپارٹمنٹ کی پرنسپل نے کالج انتظامیہ کو اپنا استعفیٰ بذریہ ڈاک بھیجا۔ انہوںنے استعفیٰ میں لکھا کہ 19جولائی 2019کو جب میں نے بطور پرنسپل کام کرنا شروع کیا تو میرے کام کو مینجمنٹ کمیٹی ، پروفیسرز ار طلبہ نے سراہا تاہم گزشتہ کچھ دنوں سے میں اپنے ارد گرد کے ماحول کی وجہ سے بے چینی محسوس کر رہی ہوں اس لیے اب میرے لیے اپنے فرائض کی انجام دہی مشکل ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button