مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارت کے ساتھ امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، شہباز شریف
اسلام آباد 11 اپریل (کے ایم ایس)
نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت بھارت کے ساتھ امن چاہتی ہے تاہم اس سلسلے میں دیرینہ تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہباز شریف نے پیر کو قومی اسمبلی میں وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کہاکہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور ان کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مشورہ دیا کہ وہ یہ بات سمجھیں کہ "غربت، بے روزگاری اور بیماریاں سرحد کے دونوں اطراف موجو ہیں۔