بھارت
نظام آباد :بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے گھر کے سامنے دھان کی فصل پھینک کر کسانوں کا احتجاج
نظام آباد 12اپریل (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں کسانوں نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اروند کے گھر کے سامنے دھان کا ڈھیر لگا کر احتجاج کیا۔
کسانوں نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے گھر کا گھیرائو کیا اور گھر کے سامنے دھان کا ڈھیر لگا کر احتجاج کیا۔ کسان حکومت کی طرف سے ان سے دھان نہ خریندے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت مخالف نعرے بھی لگائے ۔ ان کا کہناتھا کہ حکومت کو ریاست میں پید اہونے والی ساری دھان کی فصل کی خریداری یقینی بنانی چاہیے ۔کسانوں نے خبردار کیاکہ اگر بی جے پی لیڈر اس سلسلے میں کوئی عملی اقدام نہیں کرتے تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔