بھارت

بھارتی فوج میں بدعنوانی کی ایک اور شرمناک داستان

بھارتی دفاعی کمپنیوں میں کرپشن کے ہوشربا انکشافات

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی نااہلی اور ادارہ جاتی کمزوریوں کے باعث بھارتی فوج میں کرپشن کے اسکینڈلز کی بھرمار ہو گئی ہے، اور دفاعی خریداریوں میں بدعنوانی کی ایک اور شرمناک داستان سامنے آئی ہے۔

معروف بھارتی جریدے دی اکنامک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک بھارتی دفاعی کمپنی کے خلاف شروع ہونے والی بدعنوانی کی تحقیقات نے 2,000 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 10 اہم فوجی معاہدوں کو شدید تنازعات اور سوالات کی زد میں لا کھڑا کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، مذکورہ دفاعی کمپنی کی انتظامیہ نے مبینہ طور پر صرف 500 کروڑ روپے کا ایک معاہدہ حاصل کرنے کے لیے ایک سرکاری عہدیدار کو بھاری رشوت دی تھی۔

زیرِ تفتیش کمپنی بھارتی فوج کو گولہ بارود، حملہ آور اور نگرانی کے ڈرونز، اور جدید حفاظتی آلات فراہم کرتی تھی۔ تحقیقات کے نتیجے میں ان فوجی معاہدوں کی ممکنہ منسوخی مستقبل میں بھارتی فوج کو درکار ہتھیاروں اور دفاعی سازوسامان کی فراہمی کو انتہائی مشکل بنا سکتی ہے۔

ان گھپلوں کے سامنے آنے کے بعد ایک سینئر بھارتی صحافی نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مودی سرکار محض سیاسی مقاصد کے حصول اور نام نہاد فوجی طاقت کا ڈھونگ رچانے کے لیے ملک کا سارا پیسہ کرپشن کی نذر کر رہی ہے، جس سے ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button