مقبوضہ جموں و کشمیر

امریکہ بھارت میں ‘انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے ، انٹونی بلنکن

واشنگٹن 12اپریل (کے ایم ایس)
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ بھارت میں بعض عہدیداروں کی جانب سے ‘انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں’میں اضافے پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ اپنے شراکت دار بھارت کے ساتھ کچھ مشترکہ اقدار(انسانی حقوق) پر باقاعدگی سے تبادلہ خیال کرتاہے۔ بھارت میں حالیہ دنوں کے دوران حکومت، پولیس اہلکاروںاور جیل حکام کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکی نگرانی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ تاہم بلنکن نے اس کی تفصیلی وضاحت نہیں کی۔ قابل ذکر ہے کہ بلنکن کی طرف سے ان خیالات کے اظہار کے بعد راج ناتھ سنگھ اور جے شنکر نے انسانی حقوق کے معاملہ پر کچھ بھی نہیں کہا۔ انٹونی بلنکن کا یہ تبصرہ، امریکی کانگریس کی رکن عمر الہام کی جانب سے چندروز قبل مودی حکومت پر شدید تنقید کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے صدر جوبائیڈن انتظامیہ سے امریکہ کی بھارت کے ساتھ حمایت پر سوال اٹھایا تھا اور استفسار کیا تھا کہ’بائیڈن انتظامیہ انسانی حقوق کے معاملے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے سے اتنا کیوں ہچکچارہا ہے۔عمر الہام کا تعلق بائیڈن کی ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button