مقبوضہ جموں و کشمیر
وزیراعظم شہبازشریف کا بیساکھی میلے پر پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید
اسلام آباد14اپریل (کے ایم ایس )
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بیساکھی میلے پر پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بیساکھی کا پنجابی تہوار نہ صرف گندم کی کٹائی شروع ہونے کی علامت ہے بلکہ یہ امید ، تجدید اور ترقی کی علامت بھی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں موسم بہار کے اس تہوار کو منانے والے تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔