بھارت کے کرپٹو پلیٹ فارم پر بڑاسائبر حملہ، 4کروڑ 40لاکھ کاڈالر نقصان
ممبئی:
بھارت کی معروف کرپٹو ایکسچینج کوائن ڈی سی ایکس کو بڑے سائبر حملے میں 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سائبر حملے میں کمپنی کے ایک داخلی آپریشنل اکائونٹ کو نشانہ بنایا گیا ۔کمپنی نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ جس اکائونٹ کو ہیک کیا گیا وہ صرف ایک پارٹنر ایکسچینج پر لیکویڈیٹی آپریشنز کے لیے استعمال ہوتا تھا اور اس میں کسی بھی صارف کی رقم محفوظ نہیں کی گئی تھی۔ارود نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوائن ڈی سی ایکس کے شریک بانی سمت گپتا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ یہ اکائونٹ ایک نہایت پیچیدہ سرور حملے کا نشانہ بناہے۔انہوں نے کہا کہ اس نقصان کو کمپنی کے خزانے سے مکمل طور پر پورا کیا جائے گا، کمپنی کی مالی حالت مستحکم ہے اور وہ اس نقصان کو برداشت کر سکتی ہے۔حملے کا پتا چلتے ہی احتیاط کے طور پر کمپنی نے اپنا ویب تھری تجارتی پلیٹ فارم عارضی طور پر بند کر دیا تھا تاہم اب اسے دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔








