بھارت

الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم: مسجد میں نماز پر پابندی منسوخ ،یوگی حکومت کومداخلت سے روک دیا

الہ آباد، اترپردیش:
بھارتی ریاست اتر پردیش میں الہ آباد ہائی کورٹ نے بی جے پی کی ہندوتوا یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کی طرف سے ضلع بدایوں کی ایک مسجد میں نماز پڑھنے پر پابندی عائد کرنے کے حکم کو منسوخ کر دیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس شیکھر بی صراف اور وویک سرن پر مشتمل ہائی کورٹ کے ایک ڈویژن بنچ نے علی شیر اوردیگر کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہاکہ نجی جائیداد پر واقع مسجد میں نماز پڑھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے اور یہ بنیادی حق ہے۔عدالت نے کہا کہ حکام کو مسجد میں نماز پڑھنے سے روکنے کاکوئی اختیار نہیں ہے اور اگر امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو حکام کو اس کا ازالہ کرنا چاہیے۔ درخواست میں عدالت سے ضلع کی تحصیل بلسی کے گائوں بہات جاوی میں واقع وقف مسجد رضا میں مسلمانوں کو نماز ادا کرنے سے نہ روکنے اور سکیورٹی فراہم کرنے کی استدعا کی گئی تھی ۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ نجی املاک پر نماز پڑھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے اورنہ ہی کسی اجازت کی ضرورت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button