مقبوضہ جموں و کشمیر

نعیم خان کی عالمی اداروں سے کشمیری نظربندوں کی رہائی میں مدد کی اپیل

سرینگر 19اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر نظر بندکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نعیم احمد خان نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی جیلوں میں غیرانسانی صورتحال کا سامنا کرنے والے تمام کشمیری سیاسی نظربندوں کو رہا کرانے کے لیے بھارت پر دبا ڈالیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نعیم احمد خان نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ بھارت غیر قانونی نظربندیوں، گرفتاریوں اور ہراساں کرنے کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ مسلسل نظربندی کے باوجود تمام حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ کشمیر کاز کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہزارہ محلے میں ایک اسکول پر حملے کی مذمت کی ہے جس میں سینکڑوں معصوم طالب علم جاں بحق ہوگئے ہیں۔ انہوں نے معصوم لوگوں پر حملے کو کھلی دہشت گردی قرار دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button