مقبوضہ جموں و کشمیر

شبیر شاہ کی شہدائے کشمیر کو دعائوں میں یاد رکھنے کی اپیل

سکول کی اساتذہ کو حجاب نہ پہننے کی ہدایات کی مذمت

سرینگر27 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین شبیر احمد شاہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں نوجوانوں کے قتل ،گرفتاریوں اور خواتین اور بچوں کو ہراساں کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے 27رمضان المبارک کی شب قدر پر ایک پیغام میں کشمیری مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اس موقع پر تمام شہدا ء کو اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدا ء کی قربانیوںکی بدولت ہی مسئلہ کشمیرکو تمام عالمی فورموں پر مرکزی حیثیت حاصل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہدا ء نے اپنی ذمہ داریاں پوری کرلی ہیں اور اب یہ عوام پر منحصر ہے کہ وہ اتحاد، عزم اورثابت قدمی کے ساتھ آزادی کے راستے پر چلتے ہوئے ان کی قربانیوں کی حفاظت کریں۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں بارہمولہ میں بھارتی فوج کے حمایت یافتہ اسکول کے اساتذہ کو حجاب سے گریز کرنے کا حکم دینے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کسی بھی بھارتی ریاست کی طرح نہیں ہے جہاں اقلیتوں کے گھروں کو تباہ کیاجاتا ہے اور انہیں اپنی مرضی کے مطابق لباس پہننے کی آزادی بھی نہیں۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمر عبداللہ نے کہا ہے کہ حجاب ایک مذہبی معاملہ ہے اور کسی کو بھی ہمارے مذہبی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں۔
ضلع بانڈی پورہ کے علاقے کلوسہ میں ایک نہر کے قریب سے ایک 16سالہ لڑکے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
بھارت کی ایوارڈ یافتہ مصنفہ اروندھتی رائے نے امریکہ کے” سینٹ لوئس میگزین” کو ایک آن لائن انٹرویو میں متنازعہ بالی ووڈ فلم” دی کشمیر فائلز” کو محض ایک افسانہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اس دعوے کے جواب میں کہی کہ فلم سچ ہے اور ہر کسی کو اسے دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلم حقیقی کشمیری پنڈتوں کے بارے میں نہیں بلکہ بھارت میں ہندوئوں کا ساتھ دینے والے کشمیری پنڈتوں کے بارے میں ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button