مقبوضہ جموں و کشمیر

گاندربل :سڑک حادثے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک، دو زخمی

سرینگر 30 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک سڑک حادثے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع میںکنگن کے علاقے سنبل بالا گنڈ میں بھارتی فوج کے قافلے کی ایک گاڑی الٹ گئی جسکے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دریں اثنا، شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے درد پورہ علاقے میں ایک کار سڑک سے پھسل کر کھائی میںجا گری جسکی وجہ سے ایک 55 سالہ شخص کی موت ہو گئی اور دو دیگر افراد اس وقت زخمی ہو گئے۔

متعلقہ مواد

Leave a Reply

Back to top button
%d