بھارت میں فسطائی طاقتیں اقلیتوں کیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہیں، میر شاہد سلیم
سرینگر یکم مئی ( کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر شاہد سلیم نے کہا ہے کہ بھارت میں فسطائی طاقتیں اقلیتوں کی بقا اور سلامتی کے لئے ایک بہت بڑا خطرہ بن چکی ہیں اور ایسے حالات میں تمام اقلیتوں کا متحد ہونا ناگزیر ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر شاہد سلیم نے جموں میں ایک افطار پارٹی سے خطاب کرے ہوئے کہا کہ اس وقت پورے بھارت میں اقلیتوں باالخصوص مسلمانوں کو فرقہ پرست عناصر کی طرف سے چن چن کے نشانہ بنایا جا رہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں آئینی اور قانونی تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیںجس کی وجہ سے حالات اور بھی ابتر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی تمام اقلیتوں کو متحد ہو کر فاشسٹ اور ظالم قوتوں کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔ میر شاہد سلیم نے مزید کہ بھار ت نے 5اگست 2019 کو جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت سلب کرنے کے بعد کشمیر یوں کے خلاف بھی اپنے مظالم میں تیزی لائی ہے۔۔ افطار پارٹی سے راکیش کمار کلسوترا، نریندر سنگھ خالصہ ، پیٹر مٹو، آیا سنگھ اور فادر تھامس نے بھی خطاب کیا۔